ریاض،24اپریل(ایجنسی) سعودی عرب اور مصر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ اتفاق رائے الریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا ہے۔
ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس سے پہلے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اتوار کے روز سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے تو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہوائی اڈے پر ان کا بہ نفس نفیس خیرمقدم کیا ہے۔
ہوائی اڈے پر مصری صدر کا استقبال کرنے والوں میں الریاض کے گورنر فیصل بن بندر ،وزیر مملکت اعصام بن سعد مصر میں سعودی سفیر احمد قطان اور الریاض میں مصری سفیر ناصر حامدی سمیت متعدد اعلیٰ سعودی حکام موجود تھے۔